آج ہی کے دن ہوے تھے تاریخی مکہ مسجد میں بم دھماکے

حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں بم دھماکوں کو ہوئے آج 9 سال مکمل ہوگئے۔ واضح رہے کہ 18 مئی سال 2007 کو مکہ مسجد کو دہشت گردوں نے نشانہ بناتے ہوئے جمعہ کی نماز کے وقت بم دھماکے کئے تھے جس میں کم از کم 9 مصلی جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ دھماکوں کے بعد پولیس نے مسجد کے باہر احتجاج کرنے والے نوجوانوں پر فائرنگ کی تھی جس میں قریب 5 نوجوان جں بحق ہوگئے۔ اس واقعہ کی جامع تحقیقات کے بعد پولیس اس نتیجہ پر پہنچی کہ یہ دھماکے اکثریتی فرقہ کے افراد نے کئے ہیں جن کا تعلق آر ایس ایس سے ہے۔

آج حیدرآباد کے پرانا شہر میں احتیاتی اقدامات کے طور پر پولیس کے وصیع تر صیانتی انتظامات کئے گئے تھے۔ جگہ جگہ پولیس کے پکتس تیعنات کئے گئے اور پولیس کو شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کرتا دیکھا گیا۔