مبارکباد

جگتیال ضلع ایس پی سندھو شرما اور دیگر شخصیات نے دی تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن جگتیال کی نو منتخبہ کمیٹی کو مبارکباد

جگتیال _یکم ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن جگتیال کی نو منتخبہ کمیٹی نے جگتیال یونٹ کے صدر مجاہد عادل کی قیادت میں ضلع یس پی سندھو شرما سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ضلع یس پی سندھو سرما نے تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن جگتیال کے نومنتخب ارکان کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر یونین کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد، اعزازی مشیر عرفان جعفر رشید، کنوینر فضل بیگ، سید عقیل۔ شیخ جمیل۔ الیکشن کمیشن کے ممبر یونس سعید موجود تھے بعد ازاں کمیٹی کے اراکین نے ضلع پریشد چیئرپرسن داوا وسنتا سریش سے بھی ان کی قیام گاہ پہنچ کر ملاقات کی۔جس پر ضلع پریشد چیئرپرسن داوا وسنتا سریش نے بھی نو منتخبہ کمیٹی کے اراکین کو مبارکباد پیش کی۔اور تمام کی شالپوشی کی۔ اسی طرح کمیٹی نے بلدیہ چیرپرسن بوگا شراوانی پراوین سے بھی ملاقات کی جنھوں نے مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اور تمام کی شالپوشی کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button