تلنگانہ کی یوم تاسیس کی تیاریوں پر کابینی سب کمیٹی کا اجلاس

تلنگانہ کی دوسری یوم تاسیس تقاریب کے اہتمام کے سلسلہ میں تشکیل دی گئی کابینی سب کمیٹی کا,پہلا اجلاس آج منعقد ہوا.وزیر داخلہ این نرسمھاریڈی جو کمیٹی کے چیرمین ہیں نے اس اجلاس کی صدارت کی.کمیٹی کے اراکین ای راجندر,تارک راماراو,جے کرشناراو,چندولال نے شرکت کی.بعد ازاں نرسمھا ریڈی نے بتایا کہ 2 جون کو یوم تاسیس تقاریب بڑے پیمانے پر منعقد کی جاے گی.تلنگانہ کے یوم شہیداں کے ساتھ 1969 کے شہیداں کے ارکان خاندان کو تہنیت پیش کی جاے گی ریاستی سطح کی تقاریب حیدراباد میں اور ضلع و منڈل سطح پر بھی سرکاری سطح پر تمام دفاتر, اہم مقامات پر منعقد ہوں گی.طلبا میں تحریری و تقریری مقابلے ہوں گے.مشاعرے منظم  کئے جایں گا. انھوں نے کہا ریاست کو حاصل کرنے کے لئے جو جدوجہد کی گئء.اسی جدوجہد کے جذبہ کے تحت تقاریب منائی جاے گی. نرسمھاریڈی نے کہا کہ 26 مئی کو کابینی سب کمیٹی کا ایک اور اجلاس ہوگا.جس میں جشن کی تقاریب کو فاینل شکل دی جاے گی.