وزیر اعظم نریندرمودی اتوار کو ایران کے دورہ پر روانہ

وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو ایران کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔ بھارت ایران کے ساتھ تعلقت کو مستحکم کرنے کے حق میں ہے۔ واضح رہے کہ ایران پر لگائی گئی پابندیوں کو ہٹا لینے کے بعد بھارت نے اس جانب توجہ مرکوز کی ہے۔ یہاں یہ زکر بے جا نہ ہوگا کہ بھارت ایران سے تیل کی درآمد میں اضافہ کا خواہشمند ہے۔ وزیر اعظم کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھنے کا امکان ہے۔