پانچ چیف منسٹرس کی قسمت کا جمعرات کو ہوگا فیصلہ

بھارت کی 4 ریاستوں اور ایک مرکزی زیر انتظام علاقہ  کے انتخابی نتائج 19 اپریل کو جاری کئے جائیں گے۔  تمل ناڈو، کیرالہ، مغربی بنگال اور آسام کے علاوہ مرکزی زیر انتظام علاوہ پڈوچیری میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا جمعرات کو اعلا ن کیا جائے گا۔ صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوجائے گی۔ صبح 10 بجے تک نتائج کے رجحان کا پتہ چل جائے گا اور دوپہر 2 بجے تک نتائج سامنے آجائیں گے اور پتہ چل جائے گا کہ عوام نے کسے اقتدار سونپا ہے اور کسے اقتدار سے بے دخل کیا ہے۔