نیشنل

ناتھو رام گوڈسے کی تصویر لےکر گھومنے پر پولیس خاموش، اگر اسامہ بن لادن کی تصویر ہوتی تو؟ ۔بیرسٹر اسدالدین اویسی کا سوال ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے کہا کہ ہندوستان کے پہلے دہشت گرد کا نام ناتھورام گوڈسے ہے جس نے گاندھی جی کو قتل کیا اور لوگ اس کی تصویر کے ساتھ حیدرآباد میں گھوم رہے ہیں۔ یہ لوگ کون ہیں؟ صدر مجلس نے اس معاملے میں پولیس کی خاموشی پر بھی تنقید کی۔ صدر مجلس نے کہا کہ اگر کوئی اسامہ بن لادن کی تصویر لے کر گھومتا تو پولیس اس کے گھر کا دروازے توڑ دیتی۔ بیرسٹر اویسی نے آج حیدرآباد میں جلسہ یوم القرآن سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button