نیشنل

طوفان فانی شدت اختیارکرگیا

حیدرآباد 30 اپریل (اردولیکس)طوفان فانی آج مزید شدت اختیار کرگیا۔ قومی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان اس وقت 23کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی سمت میں بڑھ رہا ہے اور موجودہ طورپر چینائی کے مشرق۔جنوب۔مشرق علاقہ میں چھ سوکیلومیٹر کے احاطہ میں پھیلاہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہاکہ اس بات کا امکان ہے کہ کل شب تک نہایت شدید نوعیت کا یہ طوفان مزید انتہائی شدت اختیار کرلے گا۔ اس کے زیر اثر یکم مئی کے بعد سے موسم کی صورتحال میں تبدیلی متوقع ہے ۔ اس بات کی پیش قیاسی کی گئی ہے کہ آج شمالی ساحلی تامل ناڈو‘ جنوب ساحلی آندھراپردیش کے بعض علاقوں اور کیرالہ کے بیشتر علاقوں میں ہلکی تا اوسط بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ دو مئی کو آندھراپردیش اور جنوبی ساحلی اڈیشہ میں بھی بعض مقامات پرہلکی تا اوسط بارش کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button