جنرل نیوز

ایس ڈی پی آٸ کے وفد کا متوفی صداقت خان کے اہل خانہ سے ملاقات ۔ حکومت سے متاثرہ خاندان کو پچاس لاکھ روپۓ معاوضہ کا مطالبہ

میسور ۔ ( پریس ریلیز )۔ سوشیل ڈیمو کریٹک پار ٹی آف انڈ یا کے ریاستی صدر عبدالمجید کی قیادت میں ایک وفد نے  متوفی صداقت خان کے اہل خانہ  سے مل کر ان کو تسلی  دی۔  میسور کے شانتی نگر کے رہنے والے صداقت خان (28) کو جمعرات کو آدھی رات کو میسور کے ایس آر ٹی سی بس اسٹینڈ کے قریب بدمعاشوں کے ایک گروپ نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔ اطلاعات ہیں کہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے اس سلسلے میں 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ڈی پی آئی پارٹی کے ریاستی صدر عبدالمجید نے مطالبہ کیا ہے کہ اس قتل کے پیچھے کی سازش کا پردہ فاش کیا جائے اور تمام ملزمین کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
اس نوجوان کے والد بچپن میں ہی انتقال کر گئے تھے۔ اس کی کمائی سے اس کی ماں اور خاندان کا گزر بسر تھا۔ اب اس خاندان نے اپنا واحد کمانے والا کھو دیا ہے۔ لہٰذا، وہ معزز وزیر اعلیٰ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ متوفی کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے کا معاوضہ دیں جو بغیر کسی غلط کام کے ناحق مارا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button