ہندوستان میں بھی برقعہ اور حجاب پر پابندی کا مطالبہ

نئی دہلی- یکم مئی( اردو لیکس) پڑوسی ملک سری لنکا میں برقعہ اور حجاب پر پابندی عائد کرنے کے دوسرے ہی دن ہندوستان میں بھی برقعہ، حجاب پر پابندی لگانے کا ہندو سینا نے وزارت داخلہ ہند سے مطالبہ کیا  ہے ہندو سینا نامی تنظیم کے قومی صدر وشنو گپتا نے وزارت داخلہ کو اس سلسلے میں مکتوب روانہ کرتے ہوئے حجاب، برقعہ اور نقاب پر عوامی مقامات اور سرکاری و خانگی اداروں میں  مکمل پابندی عائد کردینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وشنو گپتا نے سری لنکا کی مثال پیش کی جہاں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد حکومت نے نقاب پر پابندی لگائی ہے۔انہوں نے کہا کہ برقعہ، حجاب پر پابندی سے دھشت گرد سی سی ٹی وی سے بچ نہیں سکتے ۔ورنہ انھیں بچنے کا موقع مل سکتا ہے