برقعہ پر پابندی کی ضرورت نہیں : مرکزی وزیر رام داس

نئی دہلی – یکم مئی ( اردو لیکس)  ملک میں برقعہ پر پابندی عائد کرنے سے متعلق مطالبہ کو نریندرمودی حکومت کے ایک وزیر نے مسترد کردیا اور کہا کہ ہندوستان میں برقعہ پر پابندی لگانے کی ضرورت نہیں ہے مرکزی وزیر سماجی بہبود رام داس انتھولے جو ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے صدر بھی ہیں نے شیوسینا اور دیگر زعفرانی تنظیموں کی جانب سے ملک میں برقعہ پر پابندی عائد کرنے کے مطالبہ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ برقعہ پہننا ہندوستان کے مسلم خواتین کی ایک روایت ہے اور یہ ان کا حق بھی ہے برقعہ پہننے والے تمام دھشت گرد نہیں ہوتے ۔تاہم برقعہ کی آڑ میں دھشت گردی کرنے والوں کا برقعہ اتارا جاے گا ۔