حیدرآباد کے 4 انجینرنگ طلبہ سڑک حادثے میں ہلاک

نلگنڈہ – یکم مئی ( اردو لیکس) تلنگانہ کے بھونگیر ضلع میں پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثے میں انجینئرنگ کے4 طلبہ ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ منگل کی رات دیر گئے بوملا رامارام منڈل کے پاس اس وقت پیش جب ایک تیز رفتار کار ٹرننگ پر پلٹی کھا گئی ۔ان تمام کا تعلق حیدرآباد سے بتایا گیا ہے اور یہ ابراہیم پٹنم کے سری ہندو انجینرنگ کالج کے طلبہ بتاے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق چمپا پیٹ کا 23 سالہ چیتنیا اپنے دوستوں کتہ پیٹ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ اسپورتی، چادر گھات کی 23 سالہ پرنیتا، 24 ونیت ریڈی اور 23 سالہ منیت ریڈی کے ساتھ آخری امتحان میں شرکت کے بعد پارٹی منانے فارم ھاوز جارہے تھے کہ ان کی کار بے قابو ہوکر کر پلٹ گئی ۔جس کے نتیجے میں تین طلبہ برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ ونیت ریڈی ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران جانبر نہ ہوسکا ۔منیت ریڈی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے