پالیر ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی

ٹی آر ایس نے پالیرو ضمنی انتخاب میں بھی کامیبی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے۔ پالیر ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس پارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ پارٹی کے امیدوار ٹی ناگیشور راو نے 45٫750 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ ووٹوں کی گنتی کی شروعات سے ہی ٹی آر امیدوار کو دوسری جماعتوں کے امیدواروں پر سبقت حاصل تھی۔
ضمنی انتخاب میں اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پالیرو میں حکمران جمایت کی کامیابی پر ریات بھر میں جشن منایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ تشکیل تلنگانہ کےبعد سے ابھی تک دو سال کے دوران ہوئے عام انتخابات اور ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس کو کامیبی ملتی آرہی ہے۔