کانگریس کے ہاتھ میں اب صرف 6 ریاستیں

بھارت میں کانگریس کارفتہ رفتہ صفایا ہورہا ہے جمعرات کے دن ملک کی پانچ ریاستوں کے انتخابات کے نتایج جاری ہوے جس میں کانگریس کے ہاتھ سے آسام اور کیرالا نکل گئی.فی الوقت کانگریس صرف 6 ریاستوں میں ہی باقی رہ گئی ہے پودوچیری میں ڈی ایم کے کے ساتھ اتحاد کرتے ہوے اپنی ساکھ کو بچانے میں کامیاب ہوگئی.2014 کے عام انتخابات کے بعد منعقد ہونے والے مختلف ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کا مظاہرہ انتہائی مایوس کن رہا ہے