جنرل نیوز

28 اپریل کو کھمم میں عظیم الشان اجلاس بعنوان بدلتے حالات میں اہل ہند کی ذمداریاں پوسٹرس کا رسم اجراء

کھمم میں 28 اپریل بروزہ جمعہ بعد نماز مغرب شام 7 بجے بمقام آئ ایم اے ہال ماملا گوڈیم کھمم میں عظیم الشان اجلاس عام بعنوان بدلتے حالات میں اہل ہند کی ذمداریاں منعقد کیا جارہاہے کنوینر اجلاس حافظ محمد جواد احمد امام وخطیب مسجد زین العابدین مرکز کھمم نے اجلاس کے پوسٹرس کی رسم اجراء کرتے ہوئے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اجلاس کی صدارت پاسبان ملت حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمیعت العلماء تلنگانہ و آندھرا پردیش فرمائے گئے

 

مہمان خصوصی کی حیثیت سے ملک کے نامور عالم دین مفسر قرآن مقرر شیرین بیان حضرت مفتی فاروق صاحب مدنی دامت برکاتہم العالیہ استاذ حدیث و تفسیر جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کووا مہاراشٹر کا خصوصی خطاب ہوگا اس کے علاوہ مقامی علمائے کرام میں مولانا محمد سعید احمد صاحب قاسمی صدر جمعیت العلماء کھمم مفتی محمد جلال الدین صاحب قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ امداد العلوم کھمم کے بھی خطابات ہونگے حافظ محمد جواد احمد نے اہلیان کھمم شہر سے بالخصوص علماء و حفاظ ائم مساجد سے اپیل کی ہے کہ موجودہ دور کے حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس اجلاس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر کامیاب کریں اس موقع پر حافظ محمد عبد الحمید حافظ محمد عثمان ڈاکٹر محمد عبد الرحیم محمد عبد العلیم موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button