تلنگانہ

اور جب تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے غصہ میں گن مین پر طمانچہ رسید کردیا

حیدرآباد _ 6 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے آج اپنے گن مین پر طمانچہ رسید کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ آج حیدرآباد کے امیرپیٹ میں واقع ایک اسکول میں بچوں کو ناشتہ فراہم کرنے والی اسکیم کے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

بتایا جاتا ہے کہ آج وزیر افزائش و مویشیاں سرینواس یادو کی سالگرہ تقریب تھی اس موقع پر وزیر داخلہ محمد محمود علی نے سرینواس یادو سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے گلے ملے اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرنے کے لئے اپنے گن مین سے گلدستہ دینے کی ہدایت دی۔تاہم ان گن مین گاڑی میں ہی گلدستہ چھوڑ دیا تھا جس پر برہم وزیر داخلہ نے گن مین کو طمانچہ رسید کردیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button