طیارہ میں خاتون پروفیسر سے چھیڑ چھاڑ تلگودیشم کارپوریٹر خودسپرد

طیارہ میں ساتھی خاتون مسافر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملہ میں تلگو دیشم کارپوریٹر نے اپنے آپکو حیدرآباد میں پولیس کے حوالے کردیا۔ ریاست آندھرا پردیش، وجئے واڑہ کے تلگودیشم کارپوریٹر وینکٹیشور راو عرف چنٹی پچھلے ہفتہ دلی سے ایر انڈیا کے طیارہ کے ذریعہ شہر آرہے تھے۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچنے کے بعد طیارہ میں کارپوریٹر کی بازو کی سیٹ پر بیٹھ کر سفر کرنے والی دلی یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ کارپوریٹر نے ان کے ساتھ سفر کے دوان چھیڑ چھاڑکی ہے۔ پولیس نے کارپوریٹر کے خلاف کیس درج کرلیا تھا اور انھیں نوٹس دی گئی تھی جس کے بعد آج کارپوریٹر نے اپنے آپکو آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا۔