عاشق کے گھرکے سامنے معشوقہ کا احتجاج

شادی کا وعدہ کرکے دھوکہ دینے والے نوجوان کے گھر کے سامنے ایک لڑکی نے احتجاج کیا۔ حیدرآباد کے مضافات میں واقع ترکا یمجال کے 22 سالہ نوجوان نے اومامہیشوری نامی لڑکی سے محبت کی اور شادی کا وعدہ کرکے اسے دھوکہ دے کر فرار ہوگیا۔ لڑکی کافی دنوں سے اس کی تلاش میں تھی ۔ جمعہ کی صبح لڑکی اپنے عاشق کے گھر کے پاس پہنچ گئی اور اس نے انصاف دلوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔