باپ کی موت پر غمزہ بیٹیوں کی اجتماعی خودکشی

ریاست آندھرا پردیش کرشنا ضلع میں باپ کے حادثہ میں ہلاک ہونے کے بعد تین بیٹیوں نے اجتماعی طور پر خودکشی کی کوشش کی جن میں سے دو کی موت ہوگئی جب کہ ایک اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ حیدرآباد کے علاقہ کوکٹ پلی کے رفیق کی بیوی کی صحت ٹھیک نہیں تھی اور ان کا کرشناضلع کے ایک اسپتال میں علاج کروایا جارہا تھا۔ س دوران چہارشنبہ کی رات رفیق کی حادثہ میں موت ہوگئی جس کے بعد ان کی تینوں بیٹیاں رقعیہ٫ شاہین اور پروین  حیدرآباد سے وجئے واڑہ پہنچی اور ان تینوں نے وجئے واڑہ کے قریب راین پاڑو ریلوے اسٹیشن کے پاس ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی۔ ان میں دو موقع پر ہی ہلاک ہوگئِں جبکہ رقعیہ شدید زخمی ہے اسے علاج کے لئے آندھرا اسپتال میں بھرتی کروادیا گیا ہے۔