رنگاریڈی میں درخت گرنے سے 12 سالہ لڑکے کی موت

تلنگانہ کے ضلع رنگا ریِڈی میں بارش اورتیز ہواوں کے چلتے درخت گرنے کی وجہہ سے کم عمر لڑکے کی موت ہوگئی۔ بشیر آباد منڈل کے گاوں کوروی چیڈ سے تعلق رکھنے والا 12 سالہ چرواہا بالپا جمعرات کی شام بکریاں لے کر کھیت میں گیا ہوا تھا کہ اچانک بارش شروع ہوگئی۔ وہ ایک درخت کے نیچے ٹہر گیا تھا کہ اچانک درخت تیز ہواوں سے اکھڑ کر گرپڑا جس کی وجہہ سے لڑکا اسی درخت کے نیچے دب کر ہلاک ہوگیا۔