وزیراعظم نریندرمودی کریں گے قطر کا دورہ

وزیر اعظم نریندرمودی 4 اور 5 جون کو قطر کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے بموجب نریندرمودی 22 اور 23 مئی کو ایران کے دورے کے بعد خلیجی ملک قطر کے لئے روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کررہے ہیں۔