آدھا گھنٹہ کی بارش اور تیز ہواوں سے حیدرآباد ہوا اتھل پتھل ,تین افراد ہلاک

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں صرف آدھا گھنٹہ کی بارش اور تیز ہواوں نے کافی تباہی مچائی.جس شہر حیدراباد اتھل پتھل ہوگیا.شہر کے مختلف مقامات پر تین افراد ہلاک ہوگئے.پرانا شہر کے بھوانی نگر کے جہانگیرنگر میں ایک بلڈنگ کا سینٹک ٹینک بازو کے مکان پر گرجانے سے ایک شخص کی موت اور ایک زخمی ہوگیا.راجندرنگر سرکل کے اتاپور میں تیجاسوی کالونی میں دیوار گرنے سے ایلیا نامی شخص فوت ہوگیا.ٹولی چوکی میں تیز ہواوں کے باعث ایک شخص عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا.بارش اور تیز ہواوں کی وجہ سے آدھا گھنٹہ کے اندر شہر میں کافی نقصان ہوا.کئی مکانات کے شیشہ توٹ گئے. جوبلی ہلز نیں تلگودیشم پارٹی آفس کے سامنے ایک بھاری ہورڈنگ اکھڑ کر گر گیا.ہورڈنگ کے بھاری کھمبے کے نیچے کئی کار دب گئیں.اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی.