انٹر نیشنل

فیس بک نے 6 ماہ میں 339 کروڑ جعلی اکاونٹ ڈیلیٹ کردئے

حیدرآباد -26 مئی ( اردو لیکس)  مشہور سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک نے 6 ماہ کے اندر339  کروڑ سے زائد نقلی اکاونٹ ڈیلیٹ کردئے ہیں جو غلط نیوز اور غلط مواد پوسٹ کررہے تھے بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2018 سے مارچ 2019 تک 339 کروڑ جعلی اکاؤنٹس کو ہٹا دیا گیا. اکتوبر سے دسمبر2018 کے درمیان کمپنی نے 120 کروڑ اور جنوری سے مارچ 2019 کے درمیان 219 کروڑ  جعلی اکاؤنٹس کو فیس بک سے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے،  ذرائع کے مطابق یہ اکاؤنٹس جعلی نیوز پھیلا رہے تھے. ان اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرنے کی وجہ کمپنی نے یہ بتائی کہ ان میں  قابل اعتراض مواد  پیش کیا جا رہا تھا. جعلی اکاؤنٹس کو ہٹانے کے بعد، فیس بک کے فی الوقت ماہانہ فعال صارفین کی تعداد  2.4 ارب ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button