جنرل نیوز

عادل آباد کے سنٹرل گارڈن میں منگل کو حکومت کی دعوت افطار و طعام ۔ شہریان عادل آباد سے شرکت کی کرشنا وینی نے کی اپیل

عادل آباد27/مئی(اردو لیکس)اقلیتی بہبود آفیسر عادل آباد محترمہ کرشناوینی کے بموجب 28/مئی 2019 بروز منگل کو عادل آباد کے سنٹرل گارڈن میں مقدس ماہ صیام کے موقع پر حکومت تلنگانہ کی جانب سے”دعوت افطار و طعام” کا اہتمام کیا جارہا ہے۔اس دعوت افطار کے موقع پر ضلع کلکٹر محترمہ دیویادیوراجن و ضلع ایس پی وشنو ایس واریر؛سرکاری عہدیداران کے علاوہ مقامی سیاسی قائدین بلالحاظ مذہب و ملت و علماءکرام بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔نوٹ:-افطار کے فوری بعد سنٹرل گارڈن میں ہی نماز مغرب باجماعت اداکیجائےگی۔اقلیتی بہبود آفیسر محترمہ کرشناوینی نے تمام روزہ داروں سے کثیرتعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button