ہفتہ کی صبح حیدرآباد میں ٹریفک ہوئی بحال

حیدرآباد میں ہفتہ کے دن صبح ٹریفک کی آمد ودرفت کو بحال کردیا گیا.جمعہ کی شام 5 بجے آدھا گھنٹہ کی بارش اور تیز ہواوں کے باعث شہر کے اہم سڑکوں پر درخت,برقی کھمبے اور ہورڈنگس گر گئے تھے جس کی وجہ سے شہر کے اہم مقامات کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا رات میں برقی سربراہی مسدود ہوجانے سے سڑکوں پر پڑا ملبہ کی صفائی نہ ہوسکی.ہفتہ کی صبح سے ہی جی ایچ ایم سی کا عملہ ٹریفک پولیس کے تعاون سے سڑکوں پر گرے درخت کونکالنے میں مصروف دیکھا گیا.صبح 7 بجے سے ہی جی ایچ ایم سی کے کمشنر جناردھن ریڈی شہر کے دورہ پر نکل گئے.بنجارہ ہلز روڈ پر 12 پر گرنے والے بھاری ہورڈنگ کے کھمبے کو ہٹاتے وقت وہ وہاں موجود تھے اس کے کئی مقامات پر گرنے والے درخت کو بھی جناردھن ریڈی نے سامنے کھڑے رھ کر صفائی کے کام انجام دئے.ہفتہ کی صبح 8 بجے سے کوٹھی اور دلسکھ نگر کے راستہ کو بحال کردیا گیا.