جنرل نیوز

سرزمین عادل آباد پر جمعرات کو عظیم الشان جلسہ ۔ بعنوان تلاش شب قدر۔مفتی عبدالمعزشامزی ہونگے مہمان خصوصی

عادل آباد29/مئی(اردو لیکس)صدر مسجد رحمانیہ شیخ محسن کی اطلاع کے مطابق بروز جمعرات بتاریخ 30-مئی 2019ء کو عادل آباد کے محلہ چلکوری لکشمی نگر کی مسجد رحمانیہ میں بموقع 25 ویں طاق رات ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان تلاش شب قدر منعقد کیا جارہا ہے۔جسکی صدارت مولانا شیخ اظہر اشاعتی امام و خطیب مسجد رحمانیہ کریں گے۔جبکہ نظامت مولانا عبدالعلیم خالد قاسمی سرپرست دارالانصار و امام و خطیب مسجد دردانہ کریں گے۔بحیثیت مہمان خصوصی شعلہ بیان مقرر نوجوان دلوں کی دھڑکن حضرت مولانا مفتی عبدالمعز شامزی امام و خطیب مسجد بسم اللہ میٹ پلی اور خطیب ذیشان حضرت مولانا عبدالرؤف اشاعتی امام و خطیب مسجد فردوس عادل آباد شرکت و جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔نوٹ:-تمام احباب کیلئے سحر کا معقول نظم رہے گا۔نوجوانان چلکوری نگر عادل آباد نے عامتہ المسلمین سے مع دوست و احباب شرکت و استفادہ کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button