آندھرا میں ایمسٹ میڈکل کے نتایج جاری

آندھراپردیش میں ایمسٹ میڈیسن اور اگریکلچر کے نتایج جاری ہوگئے.چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے وجے واڑہ کے کیمپ آفس میں نتایج جاری کرنے کے بعد کہا کہ ماچانی ہیمالتا 156 مارکس حاصل کرتے ہوے پہلا رینک حاصل کیا.سواتیک ریڈی 154 مارکس کے ساتھ سکنڈ رینک, یگنا پریہ 153 مارکس کے ساتھ تھرڈ رینک حاصل کیا ہے انھوں نے بتایا کہ پہلے ٹاپ 10 میں 5 لڑکیاں اور 5 لڑکے شامل ہیں

چیف منسٹر نے کہا کہ اس سال سپریم کورٹ نے نیٹ کو لازمی کردیا تھا لیکن اے پی کی نمایندگی پر مرکز نے جاریہ سال نیٹ سے مستشنی قرار دیا ہے لیکن آیندہ سال سے نیٹ کو منعقد کیا جاے گا.اس کے لئے طلبا کو تیاری شروع کردینی چاہیے