انٹرٹینمنٹ

آندھراپردیش کے سرکاری اسپتال میں دل کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن

آندھراپردیش کے سرکاری اسپتال میں دل کی تبدیلی کا کامیاب آپریش انجام دیا گیا.گنٹور گورنمنٹ اسپتال میں کارڈیالوجی کے مشہور ڈاکٹر گوپال کرشنا گوکھلے کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے 30 سالہ ایڈوکنڈالو نامی ایک نوجوان کا دل تبدیل کردیا.یہ نوجوان 7 سال سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھا دل کی تبدیلی ہی اس کا واحد علاج تھا یہ نوجوان گزشتہ 6 ماہ سے اسپتال میں شریک تھا

گنٹور کے منگل گیری میں سڑک حادثہ میں فوت ہونے والے ایک اور نوجوان کے رشتہ داروں نے اس کا دل عطیہ دینے کا اعلان کیا.جس پر گنٹور کے ڈاکٹروں نے مرنے والے نوجوان کا دل نکال کر مریض کو ڈال دئے.اتفاق سے مرنے والا کا بھی ایڈوکنڈالو ہی تھا

ڈاکٹروں کے مطابق دل کی تبدیلی کے لئے 5 گھنٹہ کا آپریشن کرنا پڑا.

 

متعلقہ خبریں

Back to top button