درختوں کو ہٹانے اور برقی سربراہی بحال کرنے کے کام جاری

کمشنر جی ایچ ایم سی جناردھن ریڈی نے کہا کہ حیدرآباد میں سڑکوں سے بارش کے دوران گرنے والے درختوں کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ تمام محکمہ آپسی رابطہ میں رہتے ہوئے کام انجام دے رہے ہیں۔ برقی سربراہی کی بحالی کے لئے ٹرانسکو کی جانب سے کام جاری ہے۔ کئی مقامات پر برقی سربراہی بحال ہوگئی اور بعض علاقوں میں بحالی کا کام اب بھی کیا جارہا ہے۔