سات ماہ کی بچی نے نیل کٹر نگل لیا

وجے واڑہ -22 جون ( اردو لیکس)  آندھراپردیش کے گنٹور میں 7 ماہ کی بچی ناخن تراش ( نیل کٹر)  نگل لیا ۔ڈاکٹروں نے عصری ٹکنالوجی کے ذریعہ بچی کے پیٹ سے نیل کٹر نکال دیا ۔تفصیلات کے مطابق اترپردیش سے تعلق رکھنے والا موریہ راجو اپنی بیوی لکشمی کے ساتھ گنٹور کے وینوکنڈہ میں مقیم ہے انھیں  7 ماہ کی بچی بھی ہے بچی کی ماں نے اسے رونے پر نیل کٹر ہاتھ میں دے دیا اور وہ اسے نگل گئی ۔بعد قزاق بچی درد سے کافی رونے لگی ۔اسے گنٹور کے سروجنا ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایکسرے کے ذریعہ بچی کے پیٹ میں نیل کٹر پاے جانے کا پتہ چلایا اور عصری ٹکنالوجی کے ذریعہ بچی کے پیٹ سے نیل کٹر کامیاب طور پر نکال دیا ۔