کریم نگر میناریٹی اسکول میں نویں میں داخلے کیلئے امتحان

کریم نگر-22 جون( اردو لیکس)تلنگانہ مینارٹی اسکول کریم نگر برائے طلبہ ٣ واقع مغدم پور میں نویں جماعت کا داخلہ امتحان منعقد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پرنسپل اے ناگابھوشنم نے ہیڈ آفس سے نویں جماعت کا داخلہ امتحان سرکلر جاری ہونے کے بعد اولیائے طلباء کو بذریعہ فون اطلاع دی اور ٢٢ جون صبح ١١ بجے تا ١٢ بجے منعقد ہونے والا داخلہ امتحان میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے کہا ہے، اسکول احاطہ میں واقع وسیع و عریض ہال میں داخلہ امتحان منعقد کیا گیا جس میں دور دراز علاقےکے طلباء نے داخلہ امتحان میں شرکت کی اس موقعہ پرنسپل اسکول ناگابھوشنم نے امتحان کا جائزہ لیا بطور انویجلیٹر سرینواس ریڈی نے امتحان گاہ کی نگرانی کی ہے۔