بھینسہ قتل واقعہ کے 9 ملزمین گرفتار

تلنگانہ کے ضلع بھینسہ میں رونما ایک ہی خاندان کے 5افراد کے قتل کی سنسنی خیز وارادت کے ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ نرمل کے ڈی ایس پی آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عادل آباد کے سپرنٹنڈنٹ پولیس ترون جوشی نے ملزمین کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پرانی دشمنی قتل کی وجہ ہے ۔ 10 مئی کوسابق رکن بلدیہ وتاجر پیشہ سالہ نعمت خان ٫یوسف خان٫ وحیدہ بیگم٫عائشہ اور اکرم بی کا بت دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔