نیشنل

اترپردیش کا غیر معمولی ذہین لڑکا 100 سے زائد کتابوں کا مصنف!

  لکھنو-10 جولائی ( اردو لیکس) اتر پردیش کے فیض آباد سے تعلق رکھنے والے ایک غیر معمولی ذہین لڑکے نے صرف 14 سال کی عمر میں 100 سے زائد کتابیں لکھی ہیں مریجندرا راج پٹیل نامی لڑکا غیر معمولی ذہانت رکھتا ہے اس لڑکے  نے6 سال کی عمر سے کتابیں لکھنا شروع کی تھیں۔ اس کا کہنا ہے کہ انہوں نےاپنی پہلی کتاب میں مختلف نظموں کو ترتیب دیا۔ اس نے کئی شخصیات کی سوانح عمری لکھی ہے جن میں اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ بھی شامل ہیں اس لڑکے کا قلمی نام’آج کاابھی مانیو‘ ہے  یہ لڑکا مستقبل میں ایک بڑا مصنف بننے کاخواہاں ہے  مریجندرا راج چار عالمی ریکارڈز اپنے نام کر چکا ہے مریجندرا راج کی ماں ایک خانگی اسکول میں ٹیچر ہیں اور والد ایک شوگر فیکٹری کے  ملازم ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button