20 سالہ لڑکی کے گینگ ریپ کی کوشش۔ دو لڑکے گرفتار

حیدرآباد 14 جولائی (اردولیکس) حیدرآباد میں نابالغ لڑکوں کی جانب سے 20 سالہ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کی کوشش کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ نوجوان لڑکی سے دولڑکوں کی جان پہچان تھی۔ وہ دونوں دوروزقبل لڑکی کو دھوکہ دہی کے ذریعہ یہ کہتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے کہ اسے اس کی دست بلارہی ہے۔ لڑکوں نے دمائی گوڑہ کے سنسان مقام پرلے جاکرلڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش کی۔ لڑکی کی شکایت پرملکاجگیری پولیس نے دونوں لڑکوں کو گرفتارکرلیا۔ان کی عمر18 سال سے کم بتائی گئی ہے۔