جنرل نیوز

سید جلال حسینی اشرفی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی کی بغداد روانگی پر تہنیتی تقریب

نارائن پیٹ: عبدالسلیم ایڈوکیٹ نائب صدر اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی ضلع نارائن پیٹ کی رہائش گاہ میں مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ و صدر اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی’ محمد فضل احمد ودیگر کی بغداد شریف’ بیت المقدس کے علاوہ دیگر مقدس مقامات پر روانگی کے ضمن میں تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ تقریب کا آغاز پر مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے نعت شریف پڑھی۔ جبکہ مولانا فاروق بن مخاشن نظامی نے مقدس مقامات کے متعلق تفصیلی خطاب فرمایا۔

 

اس موقع پر عبدالسلیم ایڈوکیٹ ودیگر نے سید جلال حسینی اشرفی کی گلپوشی کی۔ اور ہندوستان میں امن و امان اور ریاست تلنگانہ کی خوشحالی کے لے دعا کی درخواست کی۔ تقریب میں دیگر حضرات نے بھی سید جلال حسینی اشرفی جلالی کی کثرت سے گلپوشی کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔

 

اس موقع پر محمد شفیع چاند جنرل سکریٹری اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی’ امیر الدین ایڈوکیٹ کونسلر’ خلیل احمد تاج صدر المکہ ایجوکیشن سوسائٹی’ خواجہ محبوب خان پرنسپل ٹمریز اسکول بوائز نارائن پیٹ’ فضل الرحمن اسکالر و صدر اردوٹیچرس اسوسی ایشن نارائن پیٹ ‘ سرفراز حسین انصاری’ غلام دستگیر چاند’ محمد جعفر تاج’ غوث انپور’ حافظ محمد تقی ودیگر موجود تھے۔ ڈاکٹر ریان کے شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button