جرائم و حادثات

جسم فروشی کا اڈہ چلانے والا ڈاکٹر گرفتار

حیدرآباد کی بیگم پیٹ پولیس نے جسم فروشی کا اڈہ چلانے والے ایک ڈاکٹر کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ شیام لال بلڈنگ کے پاس ایک گیسٹ ہاوز کے قریب کے مکان میں جسم فروشی کا اڈہ چلا یا جارہا ہے۔ پولیس نے دھاوا کرکے وہاں سے مستقرعادل آباد ٹیچرس کالونی کے رہنے والے کارڈیالوجسٹ 26 سالہ  ڈاکٹرویبھو کمار٫ تاڑبن کے رہنےوالے 28 سالہ وشال کے علاوہ ایک 43 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر ویبھو کمار ایک کارپوریٹ اسپتال مِں کام کرنے کے ساتھ ساتھ یہ کام بھی کررہا تھا گاہک اسی کے فون نمبر پر رابطہ قائم کرتے ہوئے آیا کرتے تھے۔  

متعلقہ خبریں

Back to top button