حیدرآباد میں بائیک ریسنگ 50 نوجوان پکڑے گئے

حیدرآباد میں جوبلی ہلز پولیس نے شہر کی سڑکوں پربائیک ریسنگ کرنے والے نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے رات ایک بجے سے صبح چار بجے تک تیز رفتاری سے شہرکی سڑکوں پر بائیک ریسنگ کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلاتے ہوئے 50 نوجوانوں کو پکڑلیا ان کے پاس سے 35 اسپورٹس بائیکس ضبط کرلی گئی ہیں۔