تلنگانہ

خاتون نے بیل بنڈی میں دیا بچہ کو جنم

آصف آباد۔ کومرم بھیم 30 جولائی(اردولیکس) ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں ایک خاتون نے ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران بیل بنڈی میں بچے کو جنم دیا۔ بیجورمنڈل کےموضع سومنی سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون شنکراماں کودرد زہ کی شکایت پرہاسپٹل منتقل کیا جارہا تھا۔ بارش کی وجہہ سے راستہ میں ندی ابل پڑی تھی جس کی وجہہ سے ایمبولینس کا وہاں تک پہنچنا مشکل تھا۔ خاتون کو بیل بنڈی میں ہاسپٹل لے جایا جارہا تھا کہ زچگی ہوگئی۔ بعد ازاں ماں، بچے کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا دونوں بہ حفاظت بتائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button