اسپشل اسٹوری

ٹیپوسلطان کی یوم پیدائش تقریب نہ منانے بی جے پی حکومت کا فیصلہ

بنگلور30 جولائی(اردولیکس) کرناٹک کی بی جے پی حکومت نے مجاہدآزادی شہید ٹیپوسلطان یوم پیدائش تقریب منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ چیف منسٹریدی یوراپا کے مطابق کل ہوئے کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ ہرسال 10 نومبرکو ٹیپوسلطان کی یوم پیدائش تقریب ریاست میں منائی جاتی ہے تاہم بی جے پی حکومت نے تقریب منسوخ کرنے کے احکامات متعلقہ محکموں کو جاری کردئیے ہیں۔ ریاست کے سابق چیف منسٹروکانگریس کے سینئرلیڈرسدا رامیا نے ٹیپوسلطان کی یوم پیدائش تقریب منسوخ کرنے پرریاستی حکومت پرشدید تنقید کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button