حیدرآباد میں رہزنی کی واردات

حیدرآباد میں ایک خاتون کے گلے سے سونے کا زیور چھین لیا گیا۔ کوکٹ پلی جے این ٹی یو کی سڑک پر پرسنا نامی خاتون پیدل جارہی تھی کہ منگل کے دن موٹر سیکل پر آئے دو نوجوانوں نے اس کے گلے سے 4 تولہ سونے کا زیور چھین کر راہ فرار اختیار کی۔