محبوبنگر کے سافٹ ویر انجینئر کا حیدرآباد میں قتل

حیدرآباد میں ایک سافٹ ویر انجینئر کا قتل کردیا گیا۔ شہر کے علاقہ گچی باولی سے تعلق رکھنے والے سافٹ وی انجینئر ہاشمی لاپتہ ہوگئے تھے کل رات ان کی لاش لنگم پلی ریلوے اسٹیشن کے پاس ریلوے لائن پر دستیاب ہوئی۔ ان کے گھر والوں کا الزام ہے کہ ہاشمی کا کسی نے قتل کردیا ان کا سیل فون سونے کی چین اور نقدی بھی لوٹ لی گئی۔ ہاشمی کا آبائی وطن محبوب نگر بتایا گیا ہے۔