طیاروں میں بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع دی

بھارت کی راجدھانی دلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کو کسی نے فون کرکے پروازوں میں بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع دی۔ اجنبی شخص کے فون کے بعد ایر انڈیا اور جیٹ ایرویز کے طیاروں کی تلاشی لی گیی اور یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہویی۔ اطلاع ملی ہے کہ یہ فون نیپال سے کیا گیا تھا۔پولیس تحقیقات کررہی ہے۔