جرائم و حادثات

حادثہ میں ایک شخص کی موت پرپریشان ڈرائیورنے کرلی خودکشی

حیدرآباد 15 اگست (اردولیکس) سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت کے بعد کارچلانے والے نوجوان نے پریشانی کے عالم میں خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے کوکٹ پلی میں پیش آیا۔ 24 سالہ این ڈی موہن ساکن جئے نگرکل اپنے دوستوں کے ساتھ کارمیں مندرسے درشن کے بعد واپس لوٹ رہا تھا۔ موہن کارڈرائیورکررہا تھا کہ اچانک راستہ میں گاڑی بے قابوہوکربائیک سے ٹکرا گئی جس کی وجہہ سے موٹرسیکل سوارسریش نامی ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ حادثہ کے بعد موہن گھرپہنچا تاہم وہ کافی پریشان تھا اور اس نے اپنے مکان کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button