نیشنل

حیدرآباد: 3 سال بعد مرگ کے موقع پر دمہ کے مریضوں کو مچھلی کی دوا کھلائی جائے گی

حیدرآباد: حیدرآباد میں مرگ کے موقع پر قریب تین سال بعد اس سال مچھلی کی دوا کھلائی جائےگی۔9جون کو دمہ کے مریضوں کو صبح 8بجے سے نمائش گراونڈ پر مچھلی کی دوا دی جائے گی۔ملک کے مختلف مقامات سے عوام کی بڑی تعداد یہ دوا کھانے کیلئے حیدرآباد آتی ہے۔کوویڈ کے سبب تقریبا تین سال کے وقفہ کے بعد یہ دوا کھلائی جارہی ہے۔یہ دوا ہرسال کھلائی جاتی تھی تاہم کورونا‌کی وجہ سے یہ عمل گزشٹ تین سال سے روک دیاگیا تھا۔بھتنی ٹرسٹ کے ذمہ داران نے بتایا کہ وہ نمائش گراونڈ کے حکام کے علاوہ متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ میں ہیں اور دوا کھلانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button