سافٹ ویر انجینئر کا قتل کرنے والا گرفتار

حیدرآباد کی گچی باولی پولیس نے سافٹ ویر انجینئر ہشمی کے قتل میں ملوت ملزم کو گرفتار کرلیا۔ محبوبنگر کے گدوال سے تعلق رکھنے والے ہشمی کے پڑوسی نریش کمارریڈی کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے جرم قبول کرلیا۔ ۔ پتہ چلا ہے کہ تھوڑے دن پہلے ہشمی سے اس کے پڑوسی  نریش کمارریڈی نے کچھ روپے پوچھے تھے جس پر اس نے انکار کردیا۔پیر کے روز نریش نے ہشمی کو فون کرکے بلایا اور اسے لنگم پلی ریلوے اسٹیشن کے پاس لے جاک سر پر پتھرڈال کر اس کا قتل کردیا اور اس کی جیب سے 10ہزار روپئے ‘ سیل فون اور گلے سے طلائی چین چھین کر فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے کال ہسٹری کی مدد سے ملزم کوگرفتار کیا۔