آندھرا پردیش کے تروپتی میں تلگو دیشم مہاناڈو کا آغاز

ریاست آندھرا پردیش کے تروپتی میں تلگو دیشم پارٹی کا مہاناڈو جمعہ کو شروع ہوا۔ پارٹی کے صدر این چندرا بابو نائیڈو نے پارٹی کا پرچم لہرایا اور پارٹی کے بانی این ٹی راما راو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مہاناڈو میں ریاستی وزراء ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کے علاوہ پارٹی قائدین و دوسرے شریک ہیں۔ مہاناڈو تین دن تک جاری رہے گا۔