ریچھ کے حملہ میں ایک شخص زخمی

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ریچھ کے حملہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ڈچپلی منڈل میں واقع تری امبک پیٹ تانڈہ سے تعلق رکھنے والا دیوی سنگھ نامی شخص آج صبح کھیت میں مویشیوں کو پانی دینے کے بعد واپس تھا کہ ریچھ نے اس پر حملہ کردیا۔ حملہ میں اس کے سر ہاتھ اور پاوں پر زخم آئے۔ اسے علاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کروادیا گیا ہے۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ ریچھ جنگل سے بھٹک کر آبادی کی طرف آگیا۔