کاربائیڈ کے ذریعہ پکائے جانے والے آم کے گوداموں پر دھاوے

حیدرآباد میں ساوتھ زون پولیس نے آم کے گوداموں پر دھاوے کئے۔ ڈی سی پی ستیہ نارائینا کی قیادت میں پولیس کا عملہ حسینی علم کے پاس پاردی واڑہ میں داخل ہوگیا جہاں گوداموں میں کاربائیڈ کے زریعہ آموں کو پکایا جارہا تھا۔ پولیس نے پانچ گوداموں کو مہر بند کرتے ہوئے ان کے مالکوں کے خلاف کیس درج کرلیا۔ پولیس نے ویاں سے روڈی شیٹرس کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے مہلک ہتھیار بھی ضبط کر لئے۔