پیار کے نام پر دھوکہ

حیدرآباد میں ایک نوجوان نے پیار کے نام پر ایک لڑکی کو دھوکہ دیا۔ دمائی گوڑہ کی رہنے والی لڑکی نے جواہر نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ 22 سالہ نریش نے اس سے محبت کی اور شادی کا وعدہ کیا۔ کچھ دنوں سے وہ شادی کا نام لیتے ہی بہانے بنا رہا ہے۔ لڑکی انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس سے رجوع ہوئی۔ پولیس نے نوجوان کے خلاف کیس درج کرلیا۔