چیف سکریٹری راجیو شرما کی معیاد میں تین مہینوں کی توسیع

تلنگانہ حکومت کے چیف سکریٹری راجیو شرما کی معیاد میں مزید تین مہینوں کی توسیع کی گئی ہے۔ 31 مئی کو ان کے عہدے کی معیاد مکمل ہونے والی ہے۔ اس دوران تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راو نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی معیاد میں توسیع کی خواہش کی تھی جسے قبول کرلیا گیا اور اس سلسلے میں جمعہ کے رز سرکار نے راجیو شرما کی معیاد میں تین مہینوں کی توسیع کے احکامات جاری کردیئے۔