حیدرآبادی خاتون کی آسٹریلیا میں مشتبہ موت

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون آسٹریلیا میں مشتبہ حالت میں فوت ہوگئی۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کی رہنے والی رمیا کی شادی سال 2014 میں مہانت نامی نوجوان سے ہوئی تھی۔ وہ دونوں شادی کے بعد آسٹریلیا چے گئے۔ 17 مئی کو رمیا کے شوہر نے اسکے گھر والوں کو اطلای دی کہ ان کی بیٹی فوت ہوگئی اور کل لاش کو طیارہ کے ذریعہ حیدرآد کے ایرپورٹ لاکر ماں باپ کے حوالہ کرنے کے بعد شوہر فرار ہوگیا۔ رمیا کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ داماد نے ہی ان کی بیٹی کا قتل کردیا ہے۔